Dr Arif Alvi addresses PTI Jalsa in Brescia, Italy

jalsa11.pngDr Arif Alvi stops by at Brescia, Italy to attend a big PTI Jalsa and iftar with the various PTI supporters in the area, the event was hosted by PTI Italy. 

گذشتہ روز اٹلی کے شہر بریشیا میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ اٹلی کے سلسلہ میں ایک جلسہ عام اور افطاری کا انتظام کیا گیا جس میں اٹلی کے مختلف چیپٹرز جس میں میلان ،توسکانا ،وینیتو ،تریںتو ،ریجیو ایمیلیا کے علاوہ یوروپ کے مختلف ممالک سے جن میں فرانس سے افضال گوندل اسپین سے عبدالصبور ،چودھری شبیر،چودھری ناصر ،شہزاد بھٹی اور ٹیم ،سوس سے گل صنم جان ،آسٹریا سے مشائد خان ،عرفان شائد اور ان کی ٹیم نے بھی شرکت کی ،پاکستان تحریک انصاف اٹلی کا جلسہ اٹلی میں پاکستانیوں کی تاریخ کا ماہ رمضان میں ہونے والا سب سے بڑا جلسہ بن گیا ،ڈاکٹر عارف علوی اور یوروپ بھر سے اےہوی سینر قیادت نے پاکستان تحریک انصاف کے کوارڈنیٹر میاں آفتاب احمد اور ان کی ٹیم کو اتنا بڑا جلسہ منقد کرنے پر مبارک باد دی اور ان کی محنت کی تعریف کی جلسہ کے اختتام پر پاکستان تحریک انصاف اٹلی اور یوروپ سے اے ہوے مہمانوں کو عزازی شیلڈ دی گئی جلسہ سے پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے چیرمین عامر چودھری ،صدر پاکستان تحریک انصاف اٹلی چودھری ہارون ،یوتھ ونگ کے صدر چودھری طیب ،کوارڈنیٹر اٹلی میاں آفتاب احمد کوارڈنیٹر تریںتو کلیم محمّد خان  اسپین کے کوارڈنیٹر عبدالصبور ،چودھری شبیر،آسٹریا کے کوارڈنیٹر مشائد خان ،پیرس کے کوارڈنیٹر چودھری افضال گوندل ،سوئس سے سینر راہنما گل صنم جان اور ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کیا جلسہ میں فلسطین میں اسرائیل کی طرف ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوے سخت احتجاج کیا گیا .
http://www.flickr.com/photos/125188581@N06/sets/72157645307672600/

Be the first to comment

Please check your e-mail for a link to activate your account.